عمرشریف کی طبیعت ناساز، علاج کیلئے بیرون ملک روانگی مؤخر

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ: جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا

معروف کامیڈین عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی طبیعت ناساز ہونے کے سبب مؤخر ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق اسپتال میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر عمرشریف کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا۔

عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ طبیعت سنبھلنے پر ان کو وارڈ میں شفٹ کیا جاسکے گا۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ ہماری جانب سے ان کی امریکہ روانگی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل تھے۔اب طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مداح عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے دعا کریں۔ ان کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کےلیے منیلا سے ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ کراچی ایرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کراچی سے ائیر ایمبولینس براستہ جرمنی فیولنگ کے بعد امریکا جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں