پی آئی اے کا اعزاز: ہراسگی روکنے کیلیے شعور اجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن

پی آئی اے کا اعزاز: ہراسگی روکنے کیلیے شعوراجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اس لحاظ سے دنیا کی پہلی ایئر لائن بن گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر، ایئرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کے لیے شعور اجاگر کرے گی۔

پی آئی اے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں پی آئی اے، اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے درمیان باقاعدہ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر تینوں اداروں کے متعقلہ حکام نے دستخط کیے ہیں۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک پیغام اور عہد ہے کہ ہم پی آئی اے کے دفاتر میں اور پروازوں پر ہراسگی کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب ایئرلائن اور پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔

کابل: مشکل صورتحال میں پی آئی اے کے کپتان  نے کمال کردیا

معاہدہ طے پانے کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی سربراہ شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے پی آئی اے اور یو این ویمن کو اس ضمن میں مبارکباد بھی دی۔

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی محتسب معاشرے میں ہراسگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کے لیے سرگرم رہے گا۔


متعلقہ خبریں