اسلام آباد: آئیسکو، جعلی میٹرز لگانے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی اے متحرک

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کے جعلی میٹرز لگانے والے افسران و ملازمین کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس ضمن میں باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ: ایف آئی اے کو آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے آئیسکو کے افسران و ملازمین جعلی میٹرز لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے بجلی کے سینکڑوں جعلی میٹرز کی تنصیب کے الزام میں 7 ملازمین کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر 89 جعلی میٹرز کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ بجلی کے جعلی میٹرز کی تنصیب میں ایس ڈی اوز لیول کے افسران سمیت لائن سپرٹنڈنٹ تک شامل ہیں۔

کراچی والوں کے لیے بجلی97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جعلی میٹرز کے ذریعے گزشتہ چار سالوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

جعلی میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے کی جانے والی تفتیش میں ایف آئی اے کو معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی اوز لیول کے افسران تک نے اپنے ذاتی گھروں پہ جعلی میٹرز لگوائے ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جعلی میٹرز کی تنصیب کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

نواز شریف لندن میں،شناختی کارڈ پر پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین لگ گئی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئیسکو کے اسٹورز سے نکالے جانے والے میٹرز غیر قانونی جگہوں پر لگتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں