مسجد بنانے پر قاتل کو مقتول کے گھر والوں نے معاف کردیا


سعودی عرب میں مسجد بنانے کے بدلےقاتل کی سزا معاف کر دی گئی

سعودی عرب کی طائف گورنری کی فوج داری عدالت نے ایک قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کے لواحقین کی طرف سے قاتل کو معاف کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: وزٹ اور سیاحتی ویزہ پر آئے غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت

سعودی عرب کے مقامی اخبارات کے مطابق اس کیس میں مقتول کے لواحقین نے قاتل کو اس شرط پر معاف کردیا کہ وہ ڈیڑھ سال کے دوران طائف میں مقتول کےنام سے ایک مسجد تعمیر کرکے وزارت مذہبی امور کے حوالے کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو طائف کی ایک فوجی عدالت نے مقتول کے لواحقین کی طرف سے قاتل کو کسی زر تلافی یا دیت کے بغیر صرف اس شرط پراسے معاف کیا کہ وہ طائف میں ایک جامع مسجد تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سینٹر قائم

فریقین کے درمیان معاہدہ عدالت کی نگرانی میں طے پایا جس پرقاتل کی طرف سے مقتول کے لواحقین اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

 


متعلقہ خبریں