بے احتیاطی اور غلطی نے 14سالہ بچے کی جان لے لی


لاہور کے علاقے  ہڈیارہ میں 14 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا  ہے کہ حیدر ارشد نامی شہری اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ 14 سالہ عبداللہ ارشد کے پاس بیٹھا تھا  گولی بچے کو جا کر لگی۔

پولیس  کے مطابق زخمی کو  سروسز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں