یورپی لیگز کے دلچسپ مقابلے، لیور پول اورریال میڈرڈ کامیاب


 محمد صلاح  نے لیڈز یونائیڈ کیخلاف انگلش لیگ کا 100واں گول اسکور  کر کے گولوں کی سینچری مکمل کر لی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے لیڈز یونائیٹد کو تین صفر سے زیر کر لیا۔محمد صلاح نے کھیل کے 20ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے انگلش پریمیئر لیگ میں گولوں کی سینچری کی۔

انگلش لیگ میں 4 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر یونائیٹڈ سرفہرست ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 3 میچ جیتے اور ایک ڈرا ہوا۔ چیلسی بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر ہے جب کہ لیور پول تیسرے اور مانچسٹر سٹی چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا

جرمن لیگ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے لیورکوسن کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ارلنگ ہالینڈ، جولین برانڈٹ اور رفائل گوریرو نے ایک ایک گول کیا۔ لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر وولفسبرگ پہلے، بائرن دوسرے اور ڈورٹمنڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ نے اپنے  اپنے میچ جیت لئے۔ اٹلیٹکو میڈرڈ اسپانیول کو دو ایک سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے یانیک کراسکو اور تھومس لیمار نے ایک ایک گول کیا۔
ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کو پانچ دو سے ہرایا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے کھیل کے 24ویں اور 46ویں منٹ میں فیلڈ گول کئے۔ 87ویں منٹ میں انہوں نے پنالٹی کک پر گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ وینی جونیئر اور ایڈوارڈو نے بھی ایک ایک گول کیا۔
اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ویلنشیا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے بھی 10،10 پوائنتس ہیں۔
اطالوی لیگ سیری اے میں اے ایس روما نے ساسووالو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے برائن کرسٹانٹے اور اسٹیفن الشاری نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک رونالڈو سب پر بھاری
اطالوی لیگ میں اے سی میلان نے لازیو کے خلاف دو صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رفائل لیاؤ اور زلاٹان ابراہیمووچ نے ایک ایک گول کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر روما پہلے، میلان دوسرے، ناپولی تیسرے اور انٹر میلان چوتھے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں