کویت: زیر تعمیر ایئرپورٹ کی زمین دھنس گئی، دو مزدور جاں بحق، ایک زخمی

کویت: زیر تعمیر ایئرپورٹ کی زمین دھنس گئی، دو مزدور جاں بحق، ایک زخمی

کویت سٹی: کویت میں نئے زیر تعمیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی زمین دھنس گئی ہے جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ افسوسناک واقعہ ٹرمینل 2 میں پیش آیا ہے۔

کویت کا پاکستان اور بھارت کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریت کا تودہ دھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زمین کے دھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی تمام متعلقہ ادارے اور فائر بریگیڈ فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

کویت نے دس سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے بحال کر دیئے

کویت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار کویت کے نئے ایئرپورٹ پر ریت کا تودہ دھنس جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کویت کی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ زمین کا کل کتنا حصہ دھنسا ہے؟ اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

خوشخبری: کویت، تعمیرات کے شعبے میں بھی ویزے دینے کا خواہشمند

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی رنا الفارس نے کویت کے زیرتعمیر نئے ایئرپورٹ کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں