ٹویوٹا موٹرز: الیکٹرک گاڑیوں کیلیے 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنیکا اعلان

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: ٹویوٹا موٹرز الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لیے پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

الیکٹرک کاروں سے ہزاروں کارکنوں کے روزگار کو خطرے

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ہونے والی ملاقات کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی ہے۔

ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیروزرا شوکت ترین، خسرو بختیار اور حماد اظہر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کوروزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق قابل ذکر اقدام قرار دیا۔

سندھ: الیکٹریکل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع

انہوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تعاون کو بھی سراہا۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بین الاقوامی آٹو ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کے لیے زیادہ حصہ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی: 2030 تک 5 سے 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں شاہراہوں پر لانے کا ہدف

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیداوار سے متعلق حکومت مکمل معاونت فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں