دنیا میں سب سے زیادہ فی کس پانی استعمال کرنے والے ممالک کے نام سامنے آ گئے۔
دنیا بھر میں تازہ پانی کے استعمال سے متعلق نئی عالمی رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جہاں فی کس سب سے زیادہ پانی استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو استعمال کے مقابلے میں دنیا کا زیادہ تر پانی زراعت، صنعت اور پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے، اعداد و شمار کے مطابق ترکمانستان فی کس 128,228 مکعب فٹ پانی کے استعمال کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ کپاس کی کاشت کے لیے قائم وسیع آبپاشی نظام ہے، جس نے وسطی ایشیا کے خشک علاقوں میں پانی کے شدید استعمال کو جنم دیا۔
فہرست میں مونٹی نیگرو دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکا پانچویں نمبر پر شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور دیگر صنعتی ممالک میں پانی کا بڑا حصہ صنعتوں اور پاور پلانٹس کی کولنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
دوسرا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے آسان ترین 10 ممالک کے نام سامنے آ گئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 70 فیصد تازہ پانی زراعت میں استعمال ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خشک یا نیم خشک خطوں والے ممالک اس فہرست میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ آذربائیجان، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ایران بھی زیادہ پانی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم آبادی والے ممالک میں جب بڑے آبپاشی یا صنعتی نظام موجود ہوں تو فی کس پانی کے استعمال کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ جاتی ہے۔
