قوم کا مقروض ہوں، مفرور اشرف غنی نے معافی مانگ لی


کابل: افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے خود کو افغان عوام کا مقروض قرار دیتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے، وائٹ ہاؤس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں مفرور صدر اشرف غنی نے کہا کہ جس انداز مین حکومت کا خاتمہ ہوا اس پر افسوس ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی قوم اور اپنے وژن کو اس طرح چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ ابتدا میں یہ تک نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں گئے ہیں لیکن بعد میں تصدیق ہوئی تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی۔

اشرف غنی کی بیٹی کہاں عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں؟

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں قوم سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی محل کی سیکیورٹی نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ کابل کی سڑکوں کو خون خرابے سے بچانے کے لیے یہاں سے چلے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر یہ قرض ہے کہ میں کابل کو اچانک چھوڑ دینے پر افغان عوام کو وضاحت پیش کروں۔

مفرور صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل ترین فیصلہ تھا مگر بندوقوں کو خاموش رکھنے اور کابل کی 60 لاکھ کی آبادی کو بچانے کا یہی واحد راستہ تھا۔

اشرف غنی اور ان کے مشیروں سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان رہنما

انہوں نے اپنی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری، خوشحال اور خودمختار ریاست کی تعمیر کے لیے میں نے افغان عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی زندگی کے 20 سال دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح چھوڑ کر جانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے اپنے اوپر عائد کردہ تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کابل سے روانگی کے وقت اپنے ہمراہ کوئی رقم لے کر نہیں گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا ہے کہ سب بے بنیاد الزامات ہیں۔

مفرور صدر اشرف غنی نے ملک کے سابقہ حکمرانوں سے اپنا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ میرا باب بھی بالکل اسی طرح بند ہوا جس طرح مجھ سے پہلے کے حکمرانوں کا بند ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں افغان عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ اپنا دورِ اقتدار علیحدہ انداز میں ختم نہیں کرسکا۔

اشرف غنی کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں، سیاسی شناخت سے محروم ہو چکے: امریکہ

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان عوام کے لیے میرا عزم کبھی نہیں ڈگمگایا اور یہ پوری زندگی میری رہنمائی بھی کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں