آٹزم کے مرض میں مبتلا بچے کی خوبصورت اذان


سعودی عرب میں آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچے نے اپنی خوب صورت آواز سے مسجد میں ازان دے کر سب کو حیران کر دیا۔

سعودیہ عرب میں مقیم اس بچے کا نام صالح ہے جس کا ویڈیو کلپ العریبیہ نے شئیر کیا ہے،  ویڈیو میں صالح  ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان دے رہا ہے۔

اس دوران اپنی بیماری کو شکست دے کر اللہ کا نام لیتے اس بچے نمازی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ اس نے  مکمل طور پر درست طریقے سے الفاظ کی ادائیگی کی۔


آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔

سعودی عرب میں آٹزم کا شکار بچوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ ہیلتھ سیکورٹی کونسل کے مطابق صحت سے متعلق بیمے کی دستاویز میں آٹزم کے علاج کی مد میں بچوں کے لیے 50 ہزار ریال تک کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں