طالبان بدلے نہیں، زیادہ شدت پسند ہیں، عوام بغاوت کریں، احمدمسعود


قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہےکہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں، عوام ملک گیر قومی بغاوت شروع کریں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں احمد مسعود نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر میں ان کی فوجیں موجود ہیں اور طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ انہوں نے علما کے کہنے پر جنگ بندی کر دی تھی مگر طالبان نے وعدے کی خلاف ورزی کی ، گزشتہ روز لڑائی میں ان کے خاندان کے کچھ لوگ ہلاک بھی ہوئے۔

قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ نے کہا کہ تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی، جو لوگ طالبان اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ ہیں، وہ خود ، اپنا مستقبل اور آخرت کو تباہ کر رہے ہیں

احمد مسعود نے کہا کہ وہ جلد اپنے نئے ترجمان کا اعلان کرے گی اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گروپ کے ترجمان فہیم دشتی لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں