ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے، شیخ رشید احمد


طورخم: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے طورخم سرحد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے جبکہ افغانستان کا استحکام ہمارا استحکام ہے اور یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا اور ایف سی نے زبردست انتظامات کیے ہیں جبکہ میں چمن بارڈر پر بھی جاؤں گا۔ ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے افغان دورے پر بھارتی میڈیا واویلا کر رہے ہیں۔ کیا امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے ؟

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ن لیگ میں قیادت کیلئے لڑائی جاری ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افغان مہاجر پاکستان نہیں آیا جبکہ بھارت کے لوگوں کے افغانستان سے واپس جاتے ہوئے چہرے لٹکے ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، افغانستان میں اس وقت کوئی سیاسی حکومت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں