راولپنڈی میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار



راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا شکارکیا گیا۔

ہم نیوز نے نایاب نسل کے ہرن کو شکار کرنے کی ویڈیوز سمیت دیگرویڈیوز حاصل کرلیں ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے خونخوار کتوں کے ذریعے ہرن کا شکار کیا گیا۔ نایاب نسل کے نر ہرن کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔

شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو رسی سے کچھ دیر باندھے رکھا اور  ہرن کو ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں نایاب برفانی چیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے۔ممکن ہے یہ ہرن دریائے سندھ سے ہوتا ہوا ندی کے ذریعے چونترہ کے علاقے میں آگیا ہو۔


متعلقہ خبریں