بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی گھر سے زبردستی اٹھایا، عبداللہ گیلانی


سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے، غاصب انتظامیہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھا کر لے گئے۔

حریت قیادت کے  نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےآج علی الصبح سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، اس دوران دہشت گرد انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

عبداللہ گیلانی نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں شہدا قبرستان میں دفنایا جائے، لیکن بھارتی فورسز نے ان کی یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیدعلی گیلانی کی وفات پرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات سے کرفیو نافذ ہے۔

گزشتہ رات  مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی ایک انتہائی توانا آواز بابائے حریت سید علی گیلانی آج سرینگر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔


متعلقہ خبریں