کون ہے وہ جس نے ماہرہ کو نہیں پہچانا؟


پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں، اور ان کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کے فین ہیں۔

تاہم پاکستان میں ہی کوئی ایسا ہے جس نے انہیں پہچاننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ماہرہ خان کے ساتھی اداکار ہارون شاہد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری شئیر کی ہے جس میں وہ ایک ننھے بچے سے اپنے اور ماہرہ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

بچے نے حیران کن طور پر ہارون شاہد کو تو پہچان لیا لیکن ماہرہ کو پہچاننے سے صاف انکار کر دیا، اور کہا کہ اس نے انہیں کبھی نہیں دیکھا۔


جس پر ہارون کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے اسے اپنے لیے بڑا اعزازقرار دیا۔ جبکہ ماہرہ ویڈیو میں ایک خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

اسٹوری شئیر ہونے ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سب ایک ہی سوال کرنے لگے کہ آخر پاکستان میں ایسا کون ہے جو ماہرہ کو نہ جانتا ہو، لیکن اس بچے کے معصومیت پر سب کو ہی پیار آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سب سے آگے

اس وقت ماہرہ خان ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” ہم کہاں کے سچے تھے” میں اداکاری کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ ہارون بھی ایک اہم کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں