وہ دن دور نہیں جب مراد علی شاہ کی جگہ خاتون ہو گی، بلاول بھٹو


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ  وہ عورتوں کومعاشی اورسیاسی لحاظ سےطاقتوربناناچاہتےہیں،وہ دن دورنہیں جب نثارکھوڑواورمرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہمیشہ عوامی فلاح وبہبودکیلئےکام کیاہے۔بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جدوجہد غربت کے خلاف ہے۔

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایاجاتاتھا،دنیانےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوسراہاہے،خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا۔

نواشریف دورمیں بی آئی ایس پی کارڈپربینظیرکی جگہ نوازشریف کی تصویرلگائی گئی،عمران خان کےدورمیں بینظیربھٹوکی تصویرکارڈسےہٹائی گئی،آپ لوگ جومرضی کرلیں یہ نظریہ بینظیربھٹواورقائدعوام کاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ احساس کہنےوالوں کواحساس ہی نہیں ہے،موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اورمہنگائی کیوجہ سےمشکل میں ہیں،ہم غریب عوام کی ترقی چاہتےہیں،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کےنام پرعورتوں کےحقوق سلب کرناچاہتےہیں،عورتوں کواگرحقوق ملےہیں تووہ صرف اسلام نےدیئےہیں،ہماری حکومت آئےگی توانکم سپورٹ پروگرام بہتراندازمیں چلائیں گے،موجودہ حکومت نےکچھ نیانہیں کیا،صرف پیپلزپارٹی کی نقل کی ہے۔

عمران خان نے50لاکھ گھربنانےکاوعدہ کرکےالٹاغریبوں کےگھرگرادیئےگئے،مہنگائی کےسونامی میں عوام ڈوب رہےہیں۔


متعلقہ خبریں