ایک روز میں 14 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی


ملک کو کورونا وائرس سے بچانا ہے تو جلد سے جلد ویکسین لگوانی ہو گی۔ ملک بھرمیں سب سے زیادہ کو رونا ویکسین کی خوراکیں گزشتہ روز لگائی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 30اگست کو 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ جبکہ مجموعی طورپر 5 کڑور 51 لاکھ 78 ہزار 37 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس  کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ: کورونا سے دسمبر تک دو لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، پنجاب میں تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں