جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دھماکہ آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔

شہید سپاہی واجد کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی ناکہ بندی کے لیے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن کاشف شہید

جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دنوں بھی دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونے زئی شہید ہو گئے تھے جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں