شادی میں شرکت کیوں نہیں کی، دلہن نے مہمان کو 40 ہزار روپے کا بل بھیج دیا

"جز وقتی شادی" جائز قرار دینے پر مصر میں بحث چھڑ گئی

شادی میں شرکت نہ کرنے پر دلہن نے مہمان کو تقریباً 40 ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بل کی تصویر وائرل ہو گئی ہے، بل کو ’ نو کال، نو شو گیسٹ‘ کا عنوان دیا گیا جس پر لکھا گیا کہ ولیمے کے عشائیے میں عدم شرکت، جب کہ ایک نشست کی قیمت 120 ڈالر ہے اور دو نشستیں مقرر کرائی گئی تھیں۔ چونکہ آپ نے شادی شرکت نہ کرنے سے متعلق ہمیں پہلے آگاہ نہیں کیا اس لیے آپ کی ہوٹل میں جو سیٹیں بک کرائی گئی تھیں اس کا بل ادا کریں۔

دلہن نے مہمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے آپ PayPal کے ذریعے رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں یا براہ کرم ہم سے رابطہ کریں اور ہمیں بتائیں کہ ادائیگی کا کون سا طریقہ آپ کے لئے مناسب رہے گا۔ شکریہ!”

بل کی تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہو چکی ہے جس کو دیکھ کر دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے کم ظرف قرار دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں