بلی کی جان بچانے پر90لاکھ روپے انعام


دبئی کی حکومت نے بلی کی جان بچانے والے افراد کیلئے2 لاکھ درہم(90لاکھ روپے) نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

شیخ محمدبن راشد المتکوم نے ٹوئٹر پر ویڈیوشیئرکی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسککتا ہے4افراد نے عمارت کیساتھ لٹکی ہوئی بلی کی جان بچائی۔

بلی عمارت سے گرنے کے قریب تھی۔ نیچے کھڑے چار افراد نے چادر تان لی اور بلی چادر میں جا گری۔

شیخ محمدبن راشد نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افرادکی شناخت کرنےکی اپیل کی تھی۔

چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔  دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور  انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22 لاکھ روپے سے زائد) کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔


متعلقہ خبریں