پھٹا ہوا سویٹر صرف ڈھائی لاکھ روپے کا


پھٹے پرانے کپٹروں کو خریدنا بھی اب لاکھوں کی بات ہو گئی۔

اٹلی کے شہر میلان میں فیشن برینڈ نے اپنے نئے ایڈیشن میں پھٹے ہوئے سویٹر لانچ کیے ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

’’بیلنسیاگا‘‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور اس کا مذاق اڑانے لگے۔

کسی نے لکھا کہ یہ ایسا لگتا ہے جیسے اسے جگہ جگہ سے چوہوں نے کتر کر خراب کر دیا ہو، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے گرینڈ فادر کی گائے بھی اس سے زیادہ فیشن جانتی ہے۔

ایک صارف نے مذاق اُڑانے والے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ یہ سویٹر آثارِ قدیمہ ہے جو کسی غار کی کھدائی کے بعد برآمد ہوا ہے۔

سویٹر اگرچہ بہت مہنگے ہیں لیکن اٹلی کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنیاں پہلے بھی ایسے ہی ’’نادر و نایاب‘‘ تجربے کرتی رہی ہیں۔

سخت تنقید کے بعد بھی کمپنی اپنے موقف پر قائم ہے اور ان کا دعوی ہے کہ  یہ سویٹر بہت آرام دہ ہیں جنہیں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی ’’خالص اُون‘‘ سے تیار کیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں