آسمان سے مچھلی گرنے کے عجیب و غریب واقعے نے امریکی ریاست ورجینیا کی عوام کو بوکھلا کر رکھا دیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔
یہ واقعہ اتنا ناقابل یقین ہے کہ کارمالک سیکیورٹی کمیرے کی ویڈیو بھی چیک کی تاکہ انشورنس کا دعویٰ کر سکے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک مچھلی کو آسمان سے کھڑی گاڑی پر گری اور گھروں کے باہر لگے سیکیورٹی کیمرے نے اس منظر کو ریکارڈ کر لیا۔
نیلی رنگ کی کار سڑک کے کنارے کھڑی تھی آسمان بھی بالکل صاف تھا۔ اچانک ایک مچھلی آسمان سے گر گئی اور گاڑی کو ڈینٹ ڈال دیا۔
ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی چلنے جیسے آواز سنی، جب باہر نکل کر دیکھا گھر کے لان میں ایک مچھلی پڑی تھی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ویڈیو دیکھی اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے بالکل صاف آسمان سے مچھلی کار کی چھت پر گری، جس نے ڈنٹ ڈال دیا۔