تین سالہ حکومت، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیراعظم کل قوم کو آگاہ کریں گے


وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر کل قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

انصاف یوتھ ونگ کی ٹیمیں بڑی اسکرینوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔ گلگت، ملتان اور حیدر آباد میں بھی بڑی اسکرینز پر وزیراعظم عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں