سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے دو روز قبل باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی۔
جس کے بعد اداکارہ کے دنیا بھر سے مداح ان کو جاننے کے لیے ان کے اکاونٹ کو تیزی سے فولو کر رہے ہیں، انجلینا جولی کے دو دن میں فولورز کی تعداد 75 لاکھ ہو گئی ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اب تک 2 پوسٹ شئیر کی ہیں جس میں دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان پناہ گزینوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
انجلینا جولی نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں۔ لہذا میں انسٹاگرام پر ان کی کہانیاں اور دنیا بھر میں ان لوگوں کی آوازیں شیئر کروں گی۔
انہوں نے لکھا کہ ، خوف اور غیر یقینی صورتحال سے افغانوں کو ایک بار پھر بے گھر ہوتے دیکھنا پریشان کن ہے۔اتنا وقت اور پیسہ خرچ کرنے خون بہانے اور جانیں ضائع کرنے کے بعد صرف یہ حاصل ہونا مکمل ناکامی ہے۔ یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے۔