وزیراعظم کا کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو اعزازدینے کااعلان



وزیراعظم عمران خان  نے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو اعزازدینے کااعلان کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لگن سےفرائض اداکرنے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کانسٹیبل کی پھرتی، ٹرین سے گرنےوالےنوجوان کو موت کے منہ سے بچا لیا

خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سے  گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا تھا۔

جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سندھ پولیس اہلکار کی ویڈیو سب کو دکھادی

ان کا کہنا تھا  کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں