یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا

یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا

برسلز:یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کااعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کیا گیا ہے۔

افغانستان میں سرمایہ کاری کریں، طالبان کی چین کو دعوت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یورپی یونین خارجہ امور کے سربراہ  جوزپ بوریل نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ قیامت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال فوری طور پر افغانستان کی ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھیں گے۔

طاقت بھی ہے، جوان بھی ہیں، امریکہ بس! اسلحہ و بارود دیدے: احمد مسعود

جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ فی الحال طالبان خود کو اچھا بنا کر پیش کر رہے ہیں لیکن ابھی ان کا عمل دیکھنا باقی ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے۔

افغانستان: پنجشیر میں طالبان مخالف تحریک جڑ پکڑ رہی ہے، روسی انتباہ

انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ چین طالبان کو تسلیم کر چکا ہے اور روس تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بھی طالبان سے بات کررہا ہے مگر تسلیم نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا۔


متعلقہ خبریں