عبوری حکومت قبول نہیں، فوری انتقال اقتدار چاہتے ہیں: طالبان

افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع تر مشاورت سے کریں گے، طالبان

کابل: افغان طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی فرار، طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان فوری طور پر انتقال اقتدار چاہتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہو گی۔

علی احمد جلالی افغان عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہ افغان صدارتی محل میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے این ڈی ایس کی جیل کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہاں سے قید یوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا افغانستان میں پھنس گیا، پاکستانی سفارتخانے میں سیکڑوں درخواستیں

افغان صدر اشرف غنی نے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشرف غنی اور امر صالح اپنی ٹیم کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں