لندن: بھارت کیخلاف کشمیریوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے مظاہرے

لندن: بھارت کیخلاف کشمیریوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے مظاہرے

لندن: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے پر کنہیا کمار گرفتار

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین کی جانب سے 15 اگست کے موقع پر ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس نے برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے مختلف علاقوں کا گشت کیا اور بھارتی سفارتخانے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے کے باہر حکومتی مظالم، جاری ریاستی ظلم و جبر اور تشدد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری متعین تھی۔

پاکستان میں بھارت سے بھی زیادہ پیار ملا، سردار رتن سنگھ

مظاہرین نے اس موقع پرمطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے، مقبوضہ وادی چنار کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے، یاسین ملک سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے، کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کا گھناؤنا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی بحالی ممکن بنائی جائے اور دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے میں ایک یاد داشت بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور جاری ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں احتجاج

بھارت کے خلاف فرینکفرٹ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں واقع بھارتی سفارتخانوں کے باہر بھی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں متاثرین کی بڑی تعداد شامل ہے۔


متعلقہ خبریں