جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہو جائے گی۔

جسٹس محمد علی مظہر 16 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جودیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ملازمت سے متعلق مقدمات سننا ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی جانب سے طلب کیے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے نام پر غور کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کو جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیے جانے پہ غور ہو گا۔

نجی اسکول انتظامیہ کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں،جسٹس گلزار احمد

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری کی صورت میں وہ  سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔


متعلقہ خبریں