پاکستان میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

ُپاکستان: کورونا سے مزید 85 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 25 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام: مجالس اور جلوس کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 197، پنجاب میں تین لاکھ 71 ہزار 605، اسلام آباد میں 93 ہزار 783، بلوچستان میں 31 ہزار 556، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 316 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 347 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 413، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 654، اسلام آباد 831، گلگت بلتستان 163، بلوچستان میں 334 اور آزاد کشمیر میں 664 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں