پیٹ درد کا بہانہ، ملزمان اسپتال لے جاتے ہوئے فرار

پیٹ درد کا بہانہ، ملزمان اسپتال لے جاتے ہوئے فرار

اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں پولیس حراست سے 2 ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پیٹ کے درد کا بہانہ کیا تو انھیں اسپتال لے جایا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ڈکیتی، مسلح ملزمان لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار

پولیس کے مطابق  ملزمان اپنے  ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوئے ہیں۔  ملزمان کو پشاور پولیس نے اقدام قتل کیس کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور آج عدالتی کارروائی کے بعد انہیں پشاور منتقل کیا جانا تھا ۔ملزما ن کے خلاف پشاور کے محتلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا  اور ڈی ایس پی صدر سجاد بخاری کو فوری انکوائری کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں