“کتے کی ناک” فوٹو آف دی ایئر


دنیا بھر سے جانوروں کی منفرد انداز میں لی گئیں تصاویر کے عالمی مقابلے میں جیتنے والوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جرمنی کے فوٹوگرافر کی کمبل سے جھانکتے کتے کی انوکھے انداز میں لی گئی تصویر نے”پیٹ فوٹوگرافر آف دی ایئر”میں پہلا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

مقابلے میں پوڈیم پرفخرانہ انداز میں کھڑی برطانوی مرغی بھی ججوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

دو کتوں کو ننھے بچے سے پیار کے اظہار کی عکاسی کرتی تصویر نے بھی  مقابلے میں لوگوں کے دل جیت کر اپنی خاص جگہ بنائی۔

آسٹریا میں سفر کے دوران کھڑکی سے جھانکتے تھکے ہارے کتے کا معصومانہ انداز بھی ججز چوائس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

جمہوریہ چیک کی نکول کاپووا نے بچے اور اس کے پالتو کتے کے درمیان محبت کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا۔ اس تصویر کو ممبرز چوائس ایوارڈ دیا گیا۔

ایمرجنگ فوٹوگرافر کا ایوارڈ ڈوبتے سورج میں گھڑ سواری کرتی خاتون کی تصویر نے جیتا۔ جسے اسپتال میں بطور نرس کام کرنے والی گینا سول نے عکس بند کیا تھا۔

بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 52 ملکوں سے 2500 پالتو جانوروں کی تصویروں میں مقابلہ ہوا۔ جن میں سے جیتنے والی 12 تصاویر کو شائع کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں