چوہے نے ایم این اے شاہدہ رحمانی کو کاٹ لیا


پارلیمنٹ لاجز میں ایک بار پھر چوہے نکل آئے اور سندھ سے  پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو کاٹ لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے د وران پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا ذکر ایک مرتبہ پھر چھڑ گیا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سورہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہا جس نے پارلیمنٹ کی کارروائی رکوا دی

شاہد رحمانی نے کہا کہ انہیں چوہے نے کاٹا وہ ابھی انجیکشنز لگوا کرآرہی ہیں،چوہوں سے ہماری جان کب چھٹے گی،اس کا نوٹس لیا جائے۔

ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو چوہے پکڑنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ وہ  سی ڈی اے کو کہیں گے کہ وہ بہتر انتظانات کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں