آج کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے لیے حالات بہت موافق ہیں، عبدالقادر بلوچ

آج کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے لیے حالات بہت موافق ہیں، عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد: سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کا متفقہ آئین دیا اور 90 ہزار فوجیوں کو دشمن کی قید سے چھڑوایا۔

عبدالقادر بلوچ ، نواب ثنااللہ زہری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت: اندرونی کہانی سامنے آ گئی

انہوں ںے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ن لیگی رہنما جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا کہ آج کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے لیے حالات بہت موافق ہیں۔

ایک سوال کے جواب سابق ڈی جی رینجرز سندھ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں جھوٹ کبھی نہیں بولوں گا۔ انہوں ںے کہا کہ میری کسی سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

ن لیگ سے علیحدگی: جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے پی پی کے رابطے 

سابق کورکمانڈر کوئٹہ جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک دفعہ ملاقات ہوئی اس کے بعد کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سوائے سابق کولیگ کے گیٹ ٹو گیدر کے کبھی کسی فورم میں شریک نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس پالیٹیکس میں سرگرمی سے حصہ لیا اور2010 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 2010 سے قبل میاں صاحب مجھ سے ہمیشہ مشاورت کرتے تھے اور انہوں نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے آج اپنی سیاست کو تباہ کر دیا، شاہد خاقان

پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے دوران میاں نواز شریف نے بلوچستان کے ایشو پر ایک دفعہ بھی بات نہیں کی۔


متعلقہ خبریں