نواز شریف کو آپشن دینے والا ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے، رانا ثنااللہ

فائل فوٹو


مسلم لیگ ن کے رہ نما  رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو2آپشن دینے والوں کے اپنے لیے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں،شیخ رشید ایک مشور ہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی پناہ یا واپسی: نواز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں، شیخ رشید

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔


متعلقہ خبریں