عدنان صدیقی کورونا سے صحت یاب

عدنان صدیقی کا اداکارہ چھوڑنے کا فیصلہ ؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

پاکستانی اداکار نے اپنے  انسٹاگرام  پر کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب میں بلکل ٹھیک ہوگیا ہوں، قرنطینہ  میں میں  نے لکھا، مطالعہ کیا اور تھوڑا بہت خود پکا کر بھی کھایا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیصل قریشی کو کورونا ہوگیا

 اپنے ویڈیو پیغام میں عدنان صدیقی نے  لوگوں سے غیر ضروری مشورے نہ دینے کی بھی  درخواست کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

خیال رہے کہ  26 جولائی کو  نامور پاکستانی اداکار میں کورونا کی  تشخیص ہوگئی تھی۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا  کہ آخر کار کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عدنان صدیقی نے کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداحوں سمیت کئی ساتھی اداکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔


متعلقہ خبریں