اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا


لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا۔

میرا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا۔ حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں موجود ہیروز اور ہماری کرکٹ کے ہیروز جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جیولین تھرو: پاکستان کی پانچویں پوزیشن، ارشد ندیم نے دل جیت لیے

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ٹوکیو اولمپکس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔


متعلقہ خبریں