عمران خان بلاتے ہیں، بزدار چھوڑتے نہیں، فردوس عاشق اعوان

Firdos Ashiq Awan

وزیراطلاعات برائے پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خواہش ہے کہ میں پنجاب حکومت کیلئے خدمات انجام دیتی رہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ میری نئی ذمہ داریوں کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار نے آج ملاقات میں مجھے وزیراعظم کی خواہش کے متعلق بتایا، میں قیادت کی جانب سے فیصلے کی منتظر ہوں جو بھی فیصلہ ہوگا میں اس پر عملدرآمد کرنے کیلئے تیار ہوں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے اور فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ممکنہ نئی داریاں مل سکتی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے بھی آج استعفیٰ دے دیا ہے۔ عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔

 


متعلقہ خبریں