کئی واقعات ہو چکے، ذمہ داروں کو نہیں پکڑا گیا، رمیش کمار

تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

قومی اسمبلی کے رکن رمیش کمار نے کہا ہے کہ بہت سے واقعات ہوئے، ذمہ داروں کو پکڑا نہیں گیا۔امید ہےوزیراعظم اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر جلد کارروائی ہو گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ اقلیتیں مقیم ہیں،پاکستان میں بین المذہبی ہم آہنگی بھی ہے،
پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا مندر حملے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

رامیش کمار نے کہا کہ مندر حملے کا معاملہ 21 جولائی کا ہے ،8سالہ بچہ مسجد گیا، ہندو ہونے پر پولیس کو شکایت کی گئی،معاملہ بگڑا ،فسادات ہوئے اور مندر حملے اور آتشزدگی تک پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں