نواز شریف کی واپسی ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط ہے، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا۔ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، یہ فیصلہ بھی حکومت کا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا۔ ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تب نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کیلئے حقائق کے برعکس بیانات افسوسناک ہیں۔ سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی۔ سیاسی نفرت پرمبنی حکومتی بیانات ملکی وقارکے منافی ہیں۔


متعلقہ خبریں