نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے حلف اٹھالیا


نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے حلف اٹھالیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں