لاہور: پنجاب اسمبلی نےارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظورکرلیا۔ ایوان میں بل رکن پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی نے پیش کیا۔
لاہور: پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی کو حراست میں لے لیا
ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی نےاستحقاق ایکٹ ترمیمی بل 14 جولائی کو منظور کیا تھا۔ گورنر پنجاب نے مذکورہ بل پر23 جولائی کو متعدد اعتراضات عائد کر کے اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا۔
پرائیویٹ ممبر ڈے پربل پنجاب اسمبلی اج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔
ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اب آئینی طور پر گورنر کے بل پر دستخط ضروری نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی براہ راست گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے منظور شدہ بل بھیج سکتی ہے۔
پنجاب میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر پرویز الہٰی برہم
بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔ استحقاق ایکٹ کے تحت بیورو کریسی معزز ارکان اور ایوان کا استحقاق مجروح کرنے پرجوابدہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اس حوالے سے شکایت کا جائزہ لے کر ایکٹ کے تحت تجویز کردہ سزا دے سکے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بل کی منظوری پر کہا کہ پنجاب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے لوگ ہمارے اسکرین شارٹ لے رہے ہیں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جو اسکرین شارٹ لے رہا ہے اسے پکڑ لیں۔
پرویز الٰہی کی آصف زرداری سے ملاقات: باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب
بل گورنر کے پاس نہیں بھیجیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ اب بل کا گزٹ نوٹی فکیشن اسمبلی جاری کرے گی اور وہ قانون بن جائے گا۔