اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکرگی پر تعریف کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ماہ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے اور اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔
ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھاکرنےپر میں FBR کوسراہتا ہوں۔اب تک 410 ارب روپےاکٹھےکئےجاچکےہیں جو تاریخی اعتبارسےماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کےہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالےسےحکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 31, 2021
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔