سنی لیونی بھارت میں فصلوں کی حفاظت کریں گی


اچھی کاشت اور فصل کو لوگوں کی بری نظروں سے بچانے کے لیے بھارتی کسان نے انوکھا اندازاپنا لیا، بھارتی کاشت کار نے اپنی فصل کی حفاظت کے لیے بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی بولڈ تصاویر آویزاں کردیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے دیہات میں کسان نے اپنی 10 ایکٹر پر پھیلی فصل کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لیے سنی لیونی کی دو بڑی بڑی تصاویر کھیتوں کے سامنے نصب کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ حسینہ پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی

جنہیں ہر گزرتا شہری باآسانی دیکھ سکتا ہے، کسان نے اس تصویر کے نیچے مراٹھی زبان میں پیغام بھی درج کرایا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ ” روئیں مت اور مجھ سے حسد اور جلن مت کرو”.

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان کا کہنا ہے کہ ان کی کئی ایکڑ پر مشتمل زمین پر آتے جاتے راہگیروں کی نظریں ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیشہ ان کی کاشت کو نظر لگ جاتی تھی، لیکن اب وہ خوش ہیں کیونکہ ان کا یہ طریقہ کام کر گیا ہے اور لوگ بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر آگے نکل جاتے ہیں اور زیادہ نظریں اور توجہ ان کے کھیتوں تک نہیں جاتیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اینکر نے سنی لیونی کو الیکشن جتوادیا

خیال رہے کہ سنی لیون اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بھارت میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں