وزیر اعظم عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست انشاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم سے آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہری 0519224900  پر وزیر اعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں