کراچی: کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، شرح 23.6 ریکارڈ


کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریکارڈ شرح اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب حکومت کا گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہم نیوز نے حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں 3 ہزار 91 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے 725 کیسز مثبت رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو الارمنگ گردانی جاتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہیں۔

یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار

کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد جون 2021 کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مجموعی طورپرکورونا کے مثبت آنے کی شرح 9.16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا سے محفوظ ملبوسات بنانے کا دعویٰ، مہنگا پڑ گیا: کروڑوں کا جرمانہ ہو گیا

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.89 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 360 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔


متعلقہ خبریں