صدر پاکستان عارف علوی نے ویڈیو شیرئنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کے آفیشل آکاؤنٹ سے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگ فالو کریں۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now ?https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
ٹوئٹر پر صدر پاکستان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ پاکستان کے وہ خواب دیکھتا ہوں جس میں مجھے ہر چیز میں سے روشنی کی کرن نکلتی دکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان آفتاب کی طرح ہے، جو طلوع نہیں ہو رہا بلکہ آدھے دن تک پہنچ چکا ہے۔ یہ آپ کا ملک ہے اس کی تعمیر میں حصہ لیں۔