پاکستان نے 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا


پاکستان نے 2 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے بھی این سی او سی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ،اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا۔ فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے۔

این سی او سی نے انتظامات کیلئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسین لازمی شرط قرار دی ہے۔

جب کہ عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات اور و یکسی نیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں نقشوں کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں