مسافر فلائیٹ سے 5 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں، پی آئی اے کا نیا حکم

اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پی آئی اے نے مسافروں کو اپنی فلائیٹ سے پانچ گھنٹے پہلے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فیصلہ ایئرپورٹ پرسیکیورٹی چیکنگ اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث کیا گیا تاہم اس سے مسافروں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہرسے 20 کلومیٹر باہر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں نہ صرف کافی وقت لگتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، تازہ ہدایات نے ان کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

اس سے پہلے بھی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی جانب سے بہت سی شکایات سامنے آئی ہیں۔ متعدد بار فلائٹ ان کا سامان چھوڑ آئی اور بعض اوقات ایئرپورٹ پر انفارمیشن اسکرینیں بند ملیں۔ اسی طرح نئی نصب کی جانے والی کنوئیر بیلٹس بھی مٹی سے اٹی ہوئی تھیں۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں